ریکو نسلی ایشن آف بلنگ، انجینئرنگ سروسز یو ای ٹی اور الخوارزمی انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس کے درمیان معاہدے پر دستخط

بدھ 25 اپریل 2018 23:02

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) حکومت پنجاب کے ادارہ ریکو نسلی ایشن آف بلنگ ، انجینئرنگ سروسز یو ای ٹی پاکستان اور الخوارزمی انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا جس کی روشنی میں یو ای ٹی کی ٹیم واپڈا ورانر جی ڈیپارٹمنٹ کے لگائے گئے میٹروں کا مکمل جائزہ لے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرے گی، ٹیم اس بات کا اندازہ لگائے گی کہ کہیں واپڈا یا انرجی ڈیپارٹمنٹ کے لگائے گئے (اے ایم آر میٹرز ) میٹروں میں مسائل یا ان دونوں کے درمیان بلنگ میں کوئی فرق تو نہیں ہے، عوام کو در پیش اضافی بلوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے ریکونسلی ایشن ڈیپارٹمنٹ کا آغاز کیا ہے جس نے اب پورے پنجاب میں تقریبا 1698(اے ایم آر ) میٹر نصب کر دیئے ہیں جبکہ مزید میٹرلگائے جارہے ہیں، یو ای ٹی کی جانب سے ڈائریکٹر الخوارزمی انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر وقار محمود اور ریکو نسلی ایشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈائریکٹر محمد راحت خان نے معاہدے پر دستخط کئے۔