ْپاکستان عوامی اتحاد کی کور کمیٹی کا اجلاس،پرویز مشرف کی واپسی اور انتخابی مہم بارے گفتگو

بدھ 25 اپریل 2018 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) سابق صدر سید پرویز مشرف کی سربراہی میں قائم پاکستان عوامی اتحاد کی کور کمیٹی کے اراکین کا اجلاس منگل کو آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سید پرویز مشرف کی وطن واپسی، کراچی میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں اور انتخابی مہم سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں علامہ زبیر احمد ظہیر،ڈاکٹر محمد امجد،سید فقیرحسین بخاری،ریاض فتیانہ اور اقبال ڈار شریک تھے۔ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال،سید پرویز مشرف کی وطن واپسی، اتحاد کی انتخابی مہم اورکراچی میں تاریخی جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں طے پایا گیا کہ پاکستان عوامی اتحاد کی کور کمیٹی کے اراکین کراچی میںاتحاد کے ہونے والے تاریخی جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں بدھ کو کراچی میں اتحادی جماعتوں کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ کراچی میں ہونے والے اجلاس میں تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔