ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار کے فنڈسے صالح آباد میں لنک روڈ تعمیر کا افتتاح کردیا گیا

بدھ 25 اپریل 2018 23:06

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی کے فنڈسے صالح آباد میں لنک روڈ تعمیر کا افتتاح کردیا گیا ، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) خضدار کے رہنماء منیراحمد قمبرانی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

منیراحمد قمبرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی فرزندے خضدار و محسن خضدار ہیں ان کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے عوام کے بنیادی مسائل حل ہورہے ہیں انہوںنے خضدار کے مختلف مقامات پر خطیر رقم سے جو منصوبے تشکیل دیئے ہیں ان سے عوام کے بنیادی مسائل حل ہورہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ صالح آباد نظام آباد میں لنک روڈ بن رہے ہیں جب کہ واٹر سپلائی اسکیم لگ رہے ہیں ۔آج صالح آبا د میں روڈ تعمیر کا افتتاح کردیا گیا جس سے خستہ سڑکیں پختہ ہونگی اور عوام کے دیرینہ و بنیادی مسائل حل ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ خضدار کے عوام ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ بلاتفریق عوام کے بنیادی مسائل حل کررہے ہیں ۔