خضدار و گردونواح میں خسرہ وبائی شکل اختیار کر گیا

بدھ 25 اپریل 2018 23:06

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء)خضدار اور گردونواح میں خسرہ وبائی شکل اختیار کر گیا۔تحصیل نال اور آ ڑنجی کے بعد خضدار سے 25 کلو میٹر مشرق کی جانب شیخ شہر ذیدی اور گردونواح میں خسرہ کی وبا ء نے پنجے گا ڑھنا شروع کیا ایک ہی گھرانے کے پانچ بچوں سمیت درجنوں افراد متاثر ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خضدار کے تحصیل نال اور آڑنجی کے بعد تحصیل ذیدی کے علاقے شیخ شہر ذیدی میں ایک ہی گھرانے کے پانچ بچوں سمیت درجنوں افراد خسرئے میں مبتلا ہوگئے ہیں جن میں عبدالجبار بی بی فریدہ بی بی زبیدہ بی بی فاطمہ ثمرین جنکی عمریں 1 سال سے دس سال بتائے جاتے ہیں علاقہ مکینوں نے حکام بالا سے صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں بھجنے کا مطالبہ کیاہے ۔