Live Updates

بشریٰ بی بی نے بنی گالہ کا حلیہ بدل دیا

مزید تزین و آرائش کرنے کا ارادہ، عمران خان کے پالتو کتوں کا خصوصی خیال بھی رکھنے لگیں

muhammad ali محمد علی بدھ 25 اپریل 2018 21:38

بشریٰ بی بی نے بنی گالہ کا حلیہ بدل دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) بشریٰ بی بی نے بنی گالہ کا حلیہ بدلتے ہوئے گھر کی مزید تزین و آرائش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کچھ ماہ قبل اپنی روحانی پیرنی بشریٰ بی بی سے شادی کر لی تھی۔ یہ عمران خان کی تیسری شادی تھی۔

(جاری ہے)

اب عمران خان کے قریبی دوست کا بتانا ہے کہ بشریٰ بی بی نے بنی گالہ کا حلیہ بدلتے ہوئے گھر کی مزید تزین و آرائش شروع کردی ہے۔

 بشریٰ بی بی عمران خان کے پالتو کتوں کا خصوصی خیال بھی رکھنے لگی ہیں۔ بشریٰ بی بی نے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو مزید خوبصورت بنا دیا ہے۔ اب کوئی بھی مہمان عمران خان کی رہائش گاہ کا دورہ کرتا ہے تو اس میں آئی تبدیلیوں کی تعریف کیے بنا رہ نہیں پاتا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے اقدامات سے عمران خان کی زندگی پر بھی مثبت اثرات پڑ رہے رہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات