مہنگے ٹیسٹوں سے جان چھوٹ گئی، سادہ بلڈ ٹیسٹ سے کینسر کی تشخیص کا طریقہ کار ڈھونڈ لیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 25 اپریل 2018 21:41

مہنگے ٹیسٹوں سے جان چھوٹ گئی، سادہ بلڈ ٹیسٹ سے کینسر کی تشخیص کا طریقہ ..
نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 25اپریل 2018 ء ) :مہنگے ٹیسٹوں سے جان چھوٹ گئی، سادہ بلڈ ٹیسٹ سے کینسر کی تشخیص کا طریقہ کار ڈھونڈ لیا گیا۔مریکن ایسوسی ایشن برائے کینسر کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بائیو ٹیکنالوجی کمپنی نے یہ خوش خبری سنائی ہے کہ کینسر کی تشخیص کے لیے اب مہنگے ٹیسٹوں کی ضرور ت نہیں رہی بلکہ اسکا آسان ترین حل نکال لیا گیامریکی سائنسدانوں نے سادہ بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے کینسر کی تشخیص کا طریقہ کار ڈھونڈ نکالا ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹیسٹ کو ’ مائع بائیوپسی "کا نام دیا گیا ہے۔اس ٹیسٹ کی مدد سے جسم میں موجود معمولی سے ٹیومر کی تشخیص کی جاسکے ۔گیاس طریقہ کار کے دریافت ہونے کے بعد کینسر کے مہلک اثرات سے بچنے میں مدد ملے گی جبکہ بروقت تشخیص کے باعث شرح اموات پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔کمپنی کے مطابق جلد ہی اس ٹیسٹ کو بڑے پیمانے پر کینسر کی تشخیص کے لیے استعمال کیا جانے لگے گا۔

متعلقہ عنوان :