بھارتی سکھ یاتریوں کے ساتھ دیگر مذاہب کے لوگوں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد کر دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 25 اپریل 2018 21:48

بھارتی سکھ یاتریوں کے ساتھ دیگر مذاہب کے لوگوں کی پاکستان آمد پر پابندی ..
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) :بھارتی سکھ یاتریوں کے ساتھ دیگر مذاہب کے لوگوں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد کر دی گئی۔سکھ یاتریوں کے ساتھ آنے والے مسلمان ، ہندواورعیسائی یاتریوں کے داخلے پرپابندی لگادی گئی ہے۔متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ ہندویاتری اپنے مذہبی تہواروں پرہی پاکستان آسکیں گے ۔تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کے مطابق یہ فیصلہ بیساکھی میلہ کے موقع پر دو بھارتی شہریوں کے لاپتا ہونے کے واقعات کے بعد کیا گیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 12اپریل کو آنے والے سکھ یاتریوں میں 2 مسیحی ، ہندو اورمسلمان بھی تھے، پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی نو مسلم خاتون درحقیقت ہندو جب کہ گزشتہ روز ڈی پورٹ کیا گیا۔

پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے بھی سکھ یاتریوں کے ساتھ آنے والے غیر سکھ افراد پر آواز بلند کی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے بھی اس معاملہ پر شدید احتجاج کیا ہے کہ ان کی مذہبی رسومات میں دیگرمذاہب کے افراد کیوں شریک ہوتے ہیں۔س کے بعد حکومت سے فیصلہ کیا ہے گیا ہے کہ بھارتی سکھ یاتریوں کے ساتھ دیگر مذاہب کے لوگوں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد کردی جائے ۔تروکہ وقف املاک بورڈ کیڈپٹی سیکرٹری شرائنزعمران گوندل کے مطابق سکھ یاتریوں کے ساتھ آنے والے مسلمان ، ہندواورعیسائی یاتریوں کے داخلے پرپابندی لگادی گئی ہے۔متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ ہندویاتری اپنے مذہبی تہواروں پرہی پاکستان آسکیں گے ۔