سانگھڑ ،کچھ روز قبل قتل ہونیوالے پولیس اہلکار سمیت دو افراد کے قتل و دیگر جرائم میں ملوث چارملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

بدھ اپریل 23:13

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) سانگھڑ میں کچھ روز قبل قتل ہونے والے پولیس اہلکار سمیت دو افراد کے قتل اور دیگر جرائم میں ملوث چارملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل گاں دلیل خان شر میں ہونے والے دوہرے قتل میں ملوث چار روپوش ملزمان گرفتار اور واردات میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والی ایک کلاشنکوف اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی اس موقع پر ڈی ایس پی آصف آرائیں اور ایس ایچ او جابر حسین لاہوری کا کہنا تھا کہ مقتول کسی فیصلے پر سے واپس اپنے گاں جا رہے تھے کہ راستے میں ملزمان پہلے سے ہی گھات لگا کر بیٹھے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں پر پیچھے سے فائر کر دئیے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جوکہ ان میں سے ایک پولیس کانسٹیبل تھا موقع پر ہی جان بحق ہوگئے پولیس ان ملزمان کے تعاقب میں تھی پولیس کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور خوشی کی بات ہے ایس ایس پی سانگھڑ عارف اسلم را نے پولیس پارٹی کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے گرفتار ہونے والوں میں پیارو ولد ارباب جتوئی۔

(جاری ہے)

عاشق علی ولد پیارو جتوئی۔غلام محمد ولد ارباب جتوئی۔احمد علی ولد پیارو جتوئی اس وارادت شامل تھے جو کہ روپوش تھے اور جنہیں گرفتار کیا گیا اور ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی امداد علی ولد خادم علی جتوئی روپوش ہے جس کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں جس کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :