سجاول ضلع میں تعلیمی بہتری کیلئے ڈی سی سجاول غضنفر قادری کی زیرصدارت ڈی سی آفس کانفرنس ہال میں اجلاس طلب کیاگیا

ضلعی انتظامیہ معیاری تعلیم کے لئے کوشاں ہے ، اساتذہ اور طلباکی حاضری کو یقینی بنایاجائے اور غیرحاضری پر سخت کاروائی کی جائے، ڈی سی سجاول

بدھ 25 اپریل 2018 23:13

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) سجاول ضلع میں تعلیمی بہتری کے لئے ڈی سی سجاول غضنفر قادری کی زیرصدارت ڈی سی آفس کانفرنس ہال میں اجلاس طلب کیاگیا جس میں محکمہ تعلیم کے مختلف شعبوں کی افسران نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تعلیم حاصل کرنا انسان کا بنیادی حق ہے ، ضلعی انتظامیہ معیاری تعلیم کے لئے کوشاں ہے ، انہوں نے کہاکہ اساتذہ اور طلباکی حاضری کو یقینی بنایاجائے اور غیرحاضری پر سخت کاروائی کی جائے ، ڈی سی سجاول نے کاغذی اسکولوں کی اطلاعات پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے انہیں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، کمیٹی میں ڈی ای او پرائمری، ڈی ای او سیکنڈری، مانیٹرنگ ریپریزنٹو، ایجوکیشن ورکس، اور آرایس یو کے نمائندے شامل ہیں، محکمہ تعلیم کے بائیومیٹرک سسٹم میں قانونی پیچیدگیوں کی نشاندھی پر ڈی سی سجاول نے باہمی رابطے کو یقینی بناکرمشورے سے تعلیمی بہتری کو یقینی بنانے کے اقدامات کی ہدایت کی ، اجلاس میں اے ڈی سی ٹو شنکرلال راٹھوڑی، ڈی ای او سیکنڈری محمد اکبر،ڈی ای او پرائمری افروز بییی،ٹی ای او پرائمری ہرش کمار، سی ایم او نظام جتوئی سمیت محکمہ اطلاعات دیگرافسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :