حیدرآباد بورڈ کی جانب سے جاری انٹرمیڈیٹ امتحانات کے سلسلے میں امتحانی مراکز میں دفعہ 144کے باوجود نقل مافیاسرگرم

بدھ اپریل 23:13

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) حیدرآباد بورڈ کی جانب سے جاری انٹرمیڈیٹ امتحانات کے سلسلے میں امتحانی مراکز میں دفعہ 144کے باوجود نقل مافیاسرگرم ہے جبکہ واٹس ایپ پر نقل کاسلسلہ جاری رہا،جبکہ پولیس سیکورٹی بھی نہ ہونے کے برابررہی ، ڈی سی سجاول غضنفرقادری، اے ڈی سی ٹو نے روینیوعملے کے ھمراہ بوائزکالیج کے امتحانی مرکزکا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے نقل مافیاکی روک تھام کے لئے سخت ہدایات جاری کیں،انہوں نے کہاکہ کاپی کلچرخطرناک ناسورہے، جوتعلیمی نظام کو کھوکھلاکررہاہے ، اساتذہ، والدین اور پولیس اپنی ذمیواری ادا کریں جبکہ دفعہ ایک سو چوالیس پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :