عمر کوٹ میں 7مئی سے 9مئی تک جاری سہ روزہ پولیو میں236955بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر

بدھ اپریل 23:13

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) عمر کوٹ میں 7مئی سے 9 مئی تک جاری سہ روزہ پولیو میں236955 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ، ضلع عمرکوٹ کے مختلف شہری علائقوں کی آٹھ یونین کانسلوں جن میں یونین کانسل عمرکوٹ 1، یونین کانسل غریب آباد ، یونین کانسل کھارو سید ، یونین کانسل کھیجراڑی، یونین کانسل کنری ، یونین کانسل سامارو ، یونین کانسل پتھورو اور یونین کانسل شادی پلی میں خصوصی پولیو کی مہم چلائی جائے گی ، گذشتہ پولیو مہم کے دوران تعلقہ کنری اور تعلقہ عمرکوٹ میں پولیو کے قطرے پلانے سے رہ جانے والے 15 بچوں کو بروقت پولیو کے قطرے پلا کر رپورٹ رسال کی جائے دیگر صورتحال میں فرض میں کوتاہی کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں ضلع عمرکوٹ کی مختلف 08 یونین کانسلوں میں شروع ہونے والی پولیو مہم میں کئے جانے والے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکاروں کو ہدایات کیں کہ اس پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے اپنا بھرپور کرداد ادا کریں اور پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سپرویجن اور مانیٹرنگ کی جائے ، انہوں نے محکمہ پولیس کے نمائندوں کو ہدایات دیں کہ پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی کرنے والے پولیس سپائیوں کوڈیوٹی کا پابند بنایا جائے اوران کی ہدایات دی جائیں کہ وہ مختلف ٹرانزنٹ پوائینٹوں پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور ان سب کی مانیٹرنگ کے لیے منسلک ایس ایچ اوز کو پابند بنایا جائے کہ و ہ پولیو مہم کے دوران مختلف ٹرانزنٹ پوائینٹ کا دورہ کریں ، اس موقع پرا نہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر سلیم شیخ کو ہدایات کی کہ تمام ٹرانزنیٹ پوائینٹوں پر ٹینٹ لگائے جائیں تاکہ پولیو کی ٹیمیں شدید گرمی سے بچ سکیں ، اس موقع پر پولیو مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر فرید احمد ھنگورجو نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع عمرکوٹ کی 08 یونین کانسلوں میں پولیو کی شروع ہونے والی مہم کا مائیکروپلان تیار کرکے 27 اپریل سے پہلے ڈی پی سی آر کمیٹی کو ارسال کر دیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ اس مہم میں 20 فیکس ٹیمیں ، 40 ٹرانزینٹ ٹیمیں ، 10یوسی میڈیکل آفسر ، 43 ایریاانچارج ، 05 تعلقہ سپروائیزر اور 524 لیڈی ہیلتھ اورکر کو شامل کیا گیا ہے ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون طاہر میمن ، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، مختیارکارز ، ایم ایس ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر تارا چند سونی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر دوارکو مل ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر محکموں کے آفسران نے شرکت کی۔