ٹنڈوالہیار ،شادی شدہ عورت کی پھندہ لگی لاش برآمد، ہماری بیٹی نے خودکشی نہیں کی ،اسے قتل گیا ہے ورثاء کا الزام

بدھ 25 اپریل 2018 23:14

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) ٹنڈوالہ یار اچھی مسجد کے قریب سے شادی شدہ عورت کی پھندہ لگی لاش برآمد۔ ہماری بیٹی نے خودکشی نہیں کی اسے قتل گیا ہے ورثاء کا الزام۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بی سیکشن تھانے کی حدود میں واقع اچھی مسجد کے قریب مسمات مینل کولھی کی پھندہ لگی لاش برآمد واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر سول ہسپتال روانہ کیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔ جبکہ دوسری جانب مقتول کے ورثا کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹی کو قتل کیا گیا ہے اس نے خود کشی نہیں کی معلوم ہوا ہے کہ مسمات مینل کولھی کی کچھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی ۔