لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری

امتحانی مراکز کے اندر امیدوار بلا خوف و خطرہ حسب معمول موبائل واٹس ایپ کے ذریعے پرچہ حل کرتے دکھائی دیئے

بدھ 25 اپریل 2018 23:14

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں گذشتہ روز بارہویں جماعت کے سندھی کا پرچہ لیا گیا جہاں امتحانی مراکز کے اندر امیدوار بلا خوف و خطرہ حسب معمول موبائل واٹس ایپ کے ذریعے پرچہ حل کرتے دکھائی دیئے جبکہ نقل کی روک تھام کے لیے تعلیمی بورڈ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے تشکیل کردہ چھاپہ مار ٹیمیں بھی کہیں نظر نہیں آئیں۔

کئی امتحانی مراکز میں ایک جانب اساتذہ امیدواروں سے تلاشی لے کر درجنوں موبائل برآمد کیے تو کہیں انہیں موبائل اور گائیڈس کے ذریعے نقل کا امتحانی مراکز کے اندر نقل کا بازار گرم رہا۔ دوسری جانب کمشنر لاڑکانہ ڈویزن محمد عباس بلوچ نے شہر کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کرکے اساتذہ اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نقل کے روک تھام کے لیے بہتر سے بہتر اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :