آل پاکستان مسلم لیگ کیماڑی کے صدر عجب خان نے ایس ایچ او جیکسن شیزاد کیخلاف کھلے عام لوٹ مار پر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا

بدھ اپریل 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کیماڑی کے صدر عجب خان نے ایس ایچ او جیکسن شیزاد کے خلاف کھلے عام لوٹ مار پر احتجاجی تحریک کے آغاز کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عجب خان نے مقامی ایس پی کیماڑی کے آفس میں لینڈ مافیا کے کارندوں شبیر عرف شبیرا اور اخلاق کے خلاف تحریری درخواست جمع کروائی کہ وہ ان کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایس ایچ او شہزاد اور ہیڈ محرر ظہور نے مخالف لینڈ مافیا سے نذرانہ وصول کرکے عجب خان کو کہا کہ کورٹ میں 22/Aکی درخواست لگائوں ہم تمہاری کمپلین پر کوئی کارروائی نہیں کرسکتے۔ واضح رہے کہ ایس ایچ او جیکسن شہزاد اور ہیڈ محرر ظہور نے پورے کیماڑی میں تمام جرائم پیشہ لوگوں کو مکمل چھوٹ دے رکھی ہے۔ عجب خان نے ڈی آئی جی آزاد خان اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :