لاڑکانہ، گاؤں رئیس بھنبھو خان چانڈیو میں مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کردیا

بدھ 25 اپریل 2018 23:14

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) قمبر شہدادکوٹ ضلع کی تحصیل میروخان کے نواحی گاؤں رئیس بھنبھو خان چانڈیو میں مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے کی بات پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان الطاف حسین چانڈیو کو زخمی کردیا جسے ورثا نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں نوجوان کو طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ورثا نے الزام عائد کیا کہ بااثر حاجن چانڈیو، سکندر چانڈیو اور دیگر مسلح افراد نے بھتہ نہ دینے کی بات پر ہمارے نوجوان الطاف حسین چانڈیو پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث بااثر ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردا تک پہنچایا جائے۔