پولیو، خسرہ اور ہیپاٹائٹس بیماریوں پر کنٹرول کیا جائے، کمشنر لاڑکانہ

بدھ 25 اپریل 2018 23:14

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) کمشنر لاڑکانہ ڈویزن محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ پولیو، خسرہ اور ہیپاٹائٹس بیماریوں پر کنٹرول کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں ڈویزنل ہیلتھ منجمنٹ اور پولیو کے متعلق قائم کردہ ڈویزنل ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے مزید کہا کہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری کے ساتھ ان بیماریوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے اس میں ڈپٹی کمشنرز اپنا کردار ادا کریں کیونکہ وہ انہیں ہی عوامی مسائل کو مانیٹر کرنا پڑتا ہے۔

اس موقع پر ایمرجنسی ریسپانس یونٹ کمشنر آفیس لاڑکانہ کے کوآرڈینیٹر ایڈیشنل کمشنر ٹو رانا عدیل نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں لاڑکانہ ڈویزن کے پانچوں اضلاع سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی کمشنرز، محکمہ ہیلتھ کے ضلعی افسران، ڈبلیو ایچ او، پی پی ایچ آئی، ای پی آئی، یونیسیف اور ڈی پی سی آر کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :