ْپارکس اینڈہارٹیکلچراتھارٹی کاغیرقانوی ہورڈنگ بورڈزاورپبلسٹی کی دیگراشیاء کے خلاف آپریشن

بدھ اپریل 23:17

ملتان۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان صاحبزادی وسیمہ عمرکی ہدایت پر مارکیٹنگ برانچ کا غیر قانونی ہورڈنگ بورڈز اور پبلیسٹی کی دیگر اشیاء کے خلاف آپریشن 60×20کا ایک ہورڈنگ بورڈ اور دیگرسامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔اس کے سا تھ سا تھ ادارے نے پا رکس کی سکیو رٹی کو مز ید بہتر بنا نے کے جدید کیمرے خرید نے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان نے کہا کہ غیر قانونی اور غیر معیاری ہورڈنگ بورڈز کے خلاف کارروائی جاری ہے۔پبلیسٹی فیس کی عدم ادائیگی پر بھی نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں نوٹسز جاری کرکے سکن اتاری جائے گی۔اور دوسرے مرحلے میں سٹرکچر کو بٹا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس معاملے میں کسی قسم کی رعائیت نہیں کی جائے گی۔

انھو ں نے کہا کہ درجن سے زائد کمپنیوں کو واجبات کی عدم ادائیگی اور جواب داخل نہ کرانے پر 7دن کی مزید مہلت دی ہے۔جس کے بعد ان پر ہر قسم کی پبلیسٹی کی پابندی عائد کر دی جائے گی۔اور ان سے متعلقہ تمام پبلیسٹی سامان ضبط کر لیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ فٹنس سٹرکچر سرٹیفکیٹ کے حوالے سے پالیسی بالکل واضح ہے۔کمپنیوں سے فٹنس سرٹیفکیٹ مانگے گئے تھے۔ان میں سے کچھ کمپنیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ بوگس یا غیر تسلی بخش پائے گئے ہیں۔جن سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :