ووٹرز لسٹوں کی درستگی اور اعتراضات سننے کی تاریخ میں 30اپریل تک توسیع

بدھ 25 اپریل 2018 23:17

․ ڈی جی خان۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازیخان میاں محمداقبال مظہر مہار نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں ووٹرز لسٹوں کی درستگی اور اعتراضات سننے کی تاریخ میں 30اپریل تک کی توسیع کر دی گئی ہے ․ ضلع میں قائم 79سنٹرز پر ووٹرز لسٹیں آویزاں کرنے کے ساتھ سنٹر انچارج تعینات کیے گئے تھے اور ووٹرز لسٹوں میں نام و کوائف کی تبدیلی ، ووٹ کی منتقلی اور دیگر اعتراضات کیلئے مجوزہ فارم پر درخواستیں وصول کرنے کیلئے پہلے 24اپریل کی تاریخ مقرر تھی اب اس میں 30اپریل تک کی توسیع کر دی گئی ہے ․30اپریل کے بعد انتخابی فہرستوں اور ووٹرزلسٹوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی درخواست وصو ل نہیں کی جائے گی․ انہوںنے کہا کہ عوام سنٹرز ، الیکشن کمشنر کے دفاتر میں جا کر فہرستیں دیکھ سکتے ہیں علاوہ ازیں 8300پر شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کر کے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ․ ووٹ کی منتقلی ، نام اور دیگر کوائف کی درستگی کے حوالے سے سنٹرز پر موجود فارم پر درخواستیں دی جاسکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :