ڈائریکٹر انٹی کرپشن کامظفرگڑھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کامعائنہ

بدھ 25 اپریل 2018 23:17

ڈی جی خان۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان ڈویژن عبدالشکو رنے مظفرگڑھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور عوام کی طرف سے موصول درخواستوں کے الزامات کا جائزہ لیا․ اس موقع پر انہوںنے ٹیکنیکل ٹیم کو شواہد اکٹھا کرنے اور متعلقہ ریکارڈ اپنی تحویل میں لینے کی ہدایات جاری کیں ․ ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے مظفرگڑھ تا ڈیرہ دو رویہ سڑک ، مظفرگڑھ شہر میں سیوریج سکیم ، مظفرگڑھ کی یوسی گارے واہن میں ٹف ٹائلز ، ڈرین اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ․ موقع پر مکمل ہونے والے کام ، اینٹوں کے معیار اور ریکارڈ چیک کرنے کے ساتھ افسران سے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ لی ․ اس موقع پر ایس ای ہائی ویز سہیل اکرم ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل فخر بلال اوردیگر موجود تھے ․ ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو بتایاگیاکہ مظفرگڑھ شہر میں سیوریج سکیم ، سولنگ اور ڈرینج کے منصوبے پر پانچ کروڑ روپے خر چ کیے جارہے ہیں ․ اسی طرح مظفرگڑھ تا ڈیرہ دو رویہ سڑک کی تعمیر پر پانچ ارب 98کروڑ روپے سے ز ائد رقم خرچ کی جارہی ہے اور نیسپاک کے انجینئرز کام کی نگرانی کررہے ہیں ․ گرے واہن یونین کونسل میں ٹف ٹائلز اور ڈرین کے منصوبے پر دو کروڑ 32لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں ․ منصوبے میں ٹبہ کریم آباد میں ٹف ٹائلز چیک کی گئی جو خستہ اور ناقص مٹیریل سے تعمیر کی گئی تھی جس پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے انکوائری کے احکامات جاری کیے ․ اسی طرح مظفرگڑھ میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے تعمیراتی کام پر 12کروڑ 61لاکھ روپے خرچ کیے جار ہے ہیں ․ مظفرگڑھ میں ڈسٹرکٹ جیل کی دو منزلہ 28رہائش گاہوں کے منصوبے کا بھی معائنہ کیا جس پر چھ کروڑ 85لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :