ایڈوانس ایمرجنسی میڈیکل سروسز اینڈ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کورس محفوظ پاکستان لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ڈاکٹر سجاد احمد

بدھ 25 اپریل 2018 23:17

لیہ۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ایڈوانس ایمرجنسی میڈیکل سروسز اینڈ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کورس کا انعقاد محفوظ پاکستان بنانے کے مشن کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر سجاد احمد نے ترکی سے کورس مکمل کرکے واپس ایمرجنسی سٹیشن پر ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کورس میں 19ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز نے ترکی کے شہر ازمیر میں منعقدہ تربیتی سیشن میں شرکت کی۔ تربیتی سیشن کی قیادت ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجینسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیرنے کی تھی۔

متعلقہ عنوان :