سماجی بھلائی کے ترقیاتی منصوبے معیارکو برقرار رکھتے ہوئے مقررہ وقت میں مکمل کئے جائیں، واجدعلی شاہ

بدھ 25 اپریل 2018 23:19

لیہ۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ سماجی بھلائی کے ترقیاتی منصوبوں کو کوالٹی کے معیارکو برقرار رکھتے ہوئے مقررہ وقت میں مکمل کریں تاکہ شہریوں کو سہولیات بہم پہنچائی جاسکے ۔یہ بات انہوں نے تحصیل کروڑ میں امام چوک ،ٹبہ دستیاں ،بستی سرگانی،بستی کلیامیںنکاسی آب کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرنے کے موقع پرکہی۔

اس موقع پر ایس ڈی او فتح اللہ درانی نے کام کی رفتار کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے علاقے کے مکینوں سے گفتگوکرتے ہوئے منصوبو ں کی بروقت تکمیل اور کوالٹی پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیااور کسی قسم کی تجویز کے لیے اُنہیں آگاہ کرنے کے لیے کہا ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری مرکزکروڑ لعل عیسن کا معائنہ کیااور باردانہ کی موجودگی اور درخواستیں کا ڈیٹامرتب کرنے کے بار ے میں معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پراے ایف سی رانا محمد اشرف نے سنٹر میں باردانہ کی تقسیم کے پلان سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کاظمی چوک پر زیر تعمیر سٹرک کا معائنہ کیاجہاں ایکسین ہائی وے محمد ارشد نے ڈپٹی کمشنر کو ترقیاتی منصوبے پر کام کی رفتار کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے مقررہ وقت میں سٹرک کی تعمیر کیلئے ہدایات دیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ پلاننگ عرفان انجم ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :