باردانہ کے اجراء کیلئے تمام پیشگی انتظامات مکمل ہیں،اسسٹنٹ کمشنر

بدھ 25 اپریل 2018 23:19

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ شاہد عباس نے کہا ہے کہ گندم خرید مراکز میں کاشتکاروں کو فراہم کی جانے والے سہولیات کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے باردانہ کے حصول کیلئے درخواستوں کی وصولی کے بعد سکرونٹی کی گئی ہے اور ضلع سیالکوٹ کے 10مراکزکیلئے مجموعی طور پر 14ہزار درخواستوں اہل قرار دی گئی ہیں جن میں 28 اپریل سے باردانہ کی تقسیم شروع کردی جائے گی اور یکم مئی سے گندم کی خریدای کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گندم خرید مرکز سیالکوٹ سٹی کے دورہ کے دوران بتائی، ڈی ایف سی روحیل بٹ ، محمد خان، رشیدالدین ڈار اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔اے سی سیالکوٹ شاہد عباس نے بتایا کہ باردانہ کے اجراء کیلئے تمام پیشگی انتظامات مکمل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ گندم خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں کو تمام سہولیات ون ونڈو آپریشن کے تحت مہیا کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ہی کاشتکاروں سے گندم خریدی جائے گی اور اس سلسلہ میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :