محکمہ صحت حکام کا اتائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، کلینک سیل

بدھ 25 اپریل 2018 23:19

خانیوال۔ 25اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء)محکمہ صحت حکام کا اتائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، کلینک سیل ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الشفا میٹر نٹی ہوم پر چھاپہ مارا ہسپتال میں سرکاری ادویات بڑی مقدار میں برآمد ۔کلینک سیل کر دیا گیا قانونی کاروائی رکوانے کے لیے با اثر افراد کا محکمہ صحت کے افسران پر دباؤ قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا ۔

ڈرگ انسپکٹر ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جس پر ڈرگ انسپکٹر نے شہر بھر اور دیگر نواح میں اتائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ۔ عوام کی نشاندہی پر شہر میں ایک بڑے پرائیویٹ ہسپتال الشفا میٹر نٹی ہوم پر چھاپہ مارا گیا ۔ہسپتال میں بڑی مقدار میں سرکاری ادویات پکڑلی گئی ۔ محکمہ صحت کے افسران نے ادویات قبضہ میں لے کر کلینک کو سیل کر دیا جبکہ با اثر افرادنے کلینک کے خلاف قانونی کاراوئی روکوانے کے لیے محکمہ صحت کے افسران پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ۔ ڈرگ انسپکٹر طاہرہ بابر کے مطابق مذکورہ کلینک کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔