مستحق اور بیوہ دیہی خواتین میں31دودھیل مویشی تقسیم

بدھ اپریل 23:19

خانیوال۔ 25اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے غریب دیہی خواتین کی بہبود کے منصوبہ کے تحت ضلع خانیوال میں مستحق اور بیوہ دیہی خواتین میں31دودھیل مویشی تقسیم کیے گئے جن میںجھوٹیاں اورویہڑیا ںشامل ہیں ۔خانیوال میں دودھیل مویشیوں کے آخری مرحلہ اور 6ویں قرعہ اندازی کے ذریعی31 بیوہ خواتین میں مفت مویشی تقسیم کیے گئے ۔

پروقار تقریب ’’تقسیم مفت جانوراں‘‘ میںمہمان خصوصی ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منظور خان چانڈیہ تھے اس موقع پر ڈائریکٹر ملتان ڈویژن لائیوسٹا ک ڈاکٹر محمد سبطین بھٹی‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سعید سمیت افسران لائیو سٹاک اور خواتین و حضرات کی کثیر تعداد موجو دتھی ۔اے ڈی سی آر منظور خا ن چانڈیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے بیوہ دیہی خواتین میں مویشیوں کی مفت تقسیم سے انہیں باعزت وسیلہ روزگار میسر آئے گا اور ان کے مسائل میں خاطر خواہ کمی ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ مویشی حاصل کرنے والی خواتین اپنے بچوں کی کفالت کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے بغیر اچھے انداز میں کر سکیں گی۔ ا ڈائریکٹر ملتان ڈویژن لائیوسٹا ک ڈاکٹر محمد سبطین بھٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی دیہی خواتین میں مویشیوں کی تقسیم سے انہیں باعزت روز گار حاصل ہوگا اور گوشت و دوودھ کی بہتات ہوگی ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سعید نے کہا کہ حکومت پنجاب کا دیہی خواتین میں مفت مویشیوں کی تقسیم شاندار اور مثالی اقدام ہے ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ مویشیو ںکی مفت تقسیم اصل مستحق خواتین میں میرٹ کی بنیاد پر فراہم کرنا پاکستان کی تاریخ میں مثالی اقدام ہے ۔دوودھیل جانوروں کی خواتین میں مفت تقسیم بے سہارا اور بے آسرا دیہی خواتین کو خود انحصاری کی طرف گامزن کر ے گا ۔انہو ںنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک ضلع خانیوال میں 798وہڑیاں او رجھوٹیاں تقسیم کی جاچکی ہیںجبکہ 550بھیڑ او ربکریاں بھی مستحق خواتین کو میرٹ کی بنیاد پر پہلے ہی تقسیم کی جاچکی ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر حافظ جاوید اقبال نے بھی خطاب کیا او رمویشیوںکی حفاظت بارے آگاہی فراہم کی۔بعد ازاںاے ڈی سی آر منظور خان چانڈیہ ‘ ڈائریکٹر ملتان ڈویژن لائیوسٹا ک ڈاکٹر محمد سبطین بھٹی‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سعیدنے 31خوش نصیب بیوہ خواتین میںقرعہ اندازی کے ذریعے جھوٹیاں اور ویہڑیاں تقسیم کیں۔