حکومت پنجا ب کی ہد ایت پر وومن ڈویلپمنٹ پروگر ام کے تحت لیڈی کو نسلر ز کی تر بیت کا سلسلہ جا ری

بدھ 25 اپریل 2018 23:22

ملتان۔ 25اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر وومن ڈویلپمنٹ پروگر ام کے تحت لیڈی کو نسلر ز کی تر بیت کا سلسلہ جا ری ہے ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز وومن ورکنگ ہاسٹل میں تر بیتی سیشن کا انعقا د کیا گیا ۔جس میں دیہی یونین کونسلز کی 50 سے زائد لیڈ ی کونسلرز نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فوکل پرسن ومنیجر ورکنگ وومن ہا سٹل وجیہہ رسول نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ خو اتین بالخصو ص لیڈ ی کونسلرز کو بلدیا تی نظا م میں اپنے حقو ق اور اختیارا ت سے واقف ہو نا اشد ضر ور ی ہے تا کہ وہ اپنی کمیو نٹی کیلئے مثبت کر دا ر ادا کر سکیں ۔

حکومت پنجا ب نے ہر شعبے کی خا تو ن کا باا ختیا ر اور خود کفیل بنا نے کیلئے عملی اقداما ت کئے ہیں جس میں سر کا ری نوکر یو ں کے کو ٹے میںا ضا فہ اور تعلیمی میدا ن میں مواقع دینے جیسے اقداما ت شامل ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ خواتین خود کفیل ہو نے کیلئے حکو مت کی جانب سے شروع کئے گئے مختلف پروگراموں سے استفا دہ کر یں اور معاشرے کی ترقی میں اہم کر دا ر ادا کر یں ۔اس موقع پر لیڈ ی کونسلرز کو عملی تر بیت مکمل کر نے پر تعریفی اسنا د اور اعزازی چیک سے بھی نو ازا گیا ۔

متعلقہ عنوان :