کمشنرملتان ڈویژن اورآرپی او ملتان کاٹبہ سلطان پورمیں دا نش سکول کادورہ

بدھ 25 اپریل 2018 23:22

ملتان۔ 25اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) کمشنر ملتان ڈویڑن بلا ل احمد بٹ نے ریجنل پو لیس آفیسر ملتان محمد ادریس احمد کے ہمراہ دانش سکول ٹبہ سلطان پور کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی ، ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر وہاڑی عمر سعید ملک، اسسٹنٹ کمشنر میلسی چوہدری عبدالغفار ، پر نسپلز دانش سکول بوائز اینڈ گرلز محمد طیب، ذرکاء سہیل رنا اور دیگر افسران بھی مو جو د تھے کمشنر ملتان ڈویڑن بلا ل احمد بٹ نے اس مو قع پر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دانش سکول کے تعمیراتی کام کی رفتار کو تیز کیاجائے اور جلد مکمل کیا جائے دانش سکول میں عام والدین کے ذہین بچوں کو اعلی درجے کی مفت تعلیمی سہو لیات فراہم کی جائیں گی جس میں ان کو ہاسٹل کی سہولت بھی مفت حاصل ہو گی انہوں نے مز ید کہا کہ حکو مت پنجاب کی دانش سکولز پر خصو صی توجہ ہے تا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کی اعلی خطوط پر آبیا ری کر سکیں تاکہ وہ پا کستان کی تعمیرو تر قی میں کر دار ادا کر سکیں کمشنر ملتان بلا ل احمد بٹ نے مز ید کہا کہ دانش سکول میں ہا رٹیکلچر کے کام پر بھی خصو صی توجہ دی جائے تمام پلا ٹوں میں گھاس لگائی جائیں تا کہ یہاں کا ما حول سر سبز و خو شگوار ہو سکے اس موقع پر ریجنل پو لیس آفیسر محمد ادریس احمد نے کہا کہ دانش سکول کے سیکیو رٹی انتظا مات کو بھی ملحو ظ خا طر رکھا جائے با قا عد ہ ایک کنٹرول روم بنا یا جائے سیکیورٹی گاڑڈ کو ٹر یننگ دلائی جائے اور تمام حفا ظتی اقدامات کو مد نظر رکھاجائے انہوں نے مز ید کہا دانش سکول میں کام کر نے والی لیبر کا بھی تمام ریکارڈ مر تب کیاجائے اور اس کو محفوظ رکھاجائے اور گر کسی بھی وقت کوئی ضر ورت پڑے تو ریکارڈ میسر آسکیں اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے دانش سکول کے تعمیراتی کام کے بارے میں بر یفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام کی رفتار کو مز ید تیز کیا جا رہا ہے اور با قاعدگی سے اس کی ما نیٹرنگ کی جارہی ہے تا کہ بر وقت اس پر اجیکٹ کو مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :