پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے درمیان صوبے میں نگران حکومت کے لئے مشترکہ نامزدگی کے طریقہ کارپراتفاق

بدھ 25 اپریل 2018 23:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پی ٹی آئی اورخیبرپختونخوا حکومت میں شریک جماعت اسلامی کے درمیان صوبے میں نگران حکومت کے لئے مشترکہ نامزدگی کے طریقہ کارپراتفاق رائے ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

یہ اتفاق رائے وزیراعلیٰ پرویزخٹک اور جماعت اسلامی کے ایک وفد جس میں صوبائی امیرجماعت اسلامی سینیٹر مشتاق احمد خان، سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور وزیر خزانہ مظفرسید شامل تھے کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

وفد نے صوبائی حقوق کے سلسلے میں مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیااور صوبے کے لوگوں کے حقوق کے لئے مشترکہ طورپر کام کرنے کاعہدکیا۔ انہوںنے آنے والے بجٹ اور صوبے کی اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کابینہ میںجماعت اسلامی کے وزراء کی لگن، قابلیت اور جذبہ کو سراہا اور گذشتہ پانچ سالوں میں فراہم کئے گئے مسلسل تعاون پر ان کا شکریہ اداکیا۔