جنرل الیکشن 2018 کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،صوبائی الیکشن کمشنر

بدھ 25 اپریل 2018 23:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ نے کہا ہے کہ جنرل الیکشن 2018 کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور الیکشن کی تیاروں کے حوالے سے کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر میں الیکشن 2018 کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ ریجنل الیکشن کمشنرز کی میٹنگ میں کی۔

(جاری ہے)

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ الیکشن قریب ا رہا ہے جسکی بروقت تیاری کر کہ انتخابی عمل کو زیادہ سے شفاف اور غلطیوں سے پاک بنایا جا سکتا ہے۔ میٹنگ میں مختلف امور زیر بحث آہیں جن میں الیکشن مٹیریل کو پہنچھانہ، پولنگ اسٹیشنز کی حالت بہتر بنانہ اور سیکورٹی شامل تھیں۔ میٹنگ میں دفتر صوبائی الیکشن کمشنر کے افسران اور ریجنل الیکشن کمشنرز نے شرکت کی اور صوبائی الیکشن کمشنر کو مشکلات سے اگاہ کیا جن پر صوبائی الیکشن کمشنر نے جلد سے جلد اور بروقت حل کی یقین دہانی کرائی۔