ہیلتھ کیئر کمیشن کا بالاکوٹ میں میڈیکل سٹوروں اور ہسپتالوں پر چھاپے، ڈینٹل اور میٹرنٹی ہوم سمیت کئی میڈیکل سٹور سیل

بدھ اپریل 23:33

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) ہیلتھ کیئر کمیشن کے انسپکٹر نے بالاکوٹ میں میڈیکل سٹوروں اور ہسپتالوں پر چھاپوں کے دوران شعیب سرجیکل کا آپریشن تھیٹر، بے نظیر ہسپتال کا لیبر روم، ڈینٹل کلینک اور زبیدہ خواجہ میٹرنٹی ہوم سمیت کئی میڈیکل سٹور سیل کر دیئے۔

(جاری ہے)

ناقص، غیر معیاری اور لوکل ادیات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، غیر قانونی طریقہ سے چلنے والے ہسپتال اور میڈیکل سٹور کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، عوام کو عطائیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

ان خیالات کا اظہار ہیلتھ کیئر کمیشن کے انسپکٹر سجاد علی خان نے بالاکوٹ میں غیر قانونی اور ناقص و غیر معیاری سامان رکھنے والے میڈیکل سٹوروں اور ہسپتالوں کو سیل کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کے انسپکٹر کی جانب سے کارروائی کرنے پر عوامی حلقوں کی ہیلتھ کیئر کمیشن انسپکٹر سجاد علی خان کو خراج تحسین پیش کیا۔