ایپکا ضلع ہری پور کے اجلاس میں مطالبات کے حق میں 27 اپریل کو دھرنا میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

بدھ اپریل 23:33

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) ایپکا ضلع ہری پور کے اجلاس میں مطالبات کے حق میں 27 اپریل کو دھرنا میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایپکا ضلع ہری پور کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر راجہ زبیر منعقد ہوا جس میں ملک امجد ریاض،، اختر نواز خان، عباس خان جدون، جہانگیر اختر، زریاب خان تنولی اور ایپکا محکمہ تعلیم کے صدر یوسف جنجوعہ، جنرل سیکرٹری عمران خان،، ظفر اقبال مغل، ملک وقاص احمد، سہیل انور، مرسلین عباسی و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ایپکا کابینہ کے تمام ارکان نے ایپکا کی مرکزی و صوبائی کابینہ کے تمام فیصلہ جات کی تو ثیق کی اور 27 اپریل کے دھرنے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہری پور سے بڑے قافلہ کی صورت میں شرکت کریں گے اور تمام محکمانہ یونٹس نے قرارداد منظور کی کہ ہم مرکزی چیئرمین اسلم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔