جامعہ سیفیہ کے کانووکیشن میں علماء کرام اور پیران عظام کی بھرپور شرکت، حج و عمرہ کی قرعہ اندازی اور دستار بندیاں کی گئیں

بدھ 25 اپریل 2018 23:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) جامعہ سیفیہ کے سالانہ کانووکیشن میں علماء کرام اور پیران عظام نے بھرپور شرکت کی۔ حج و عمرہ کی قرعہ اندازی اور دستار بندیاں ہوئیں۔ جامعہ سیفیہ کا کانووکیشن بدھ کو منڈیاں میں منعقد ہوا جس میں جامعہ سیفیہ کے مدارس کے مختلف کلاسوں کے طلباء و طالبات کی دستار بندیاں کی گئیں۔ طلباء کرام کا تعلق مختلف علاقوں سے تھا جن میں کشمیر، مظفر آباد، مانسہرہ، بٹگرام، گلگت، ہری پور، ایبٹ آباد، شیروان، راولپنڈٖی اور دیگر علاقہ جات شامل ہیں۔

پروگرام میں دورہ حدیث کے 16 خوش نصیب علماء کرام کی اور 32 خواتین کی شہادة العالمیہ کی دستار بندی ہوئی اور انعامات سے نوازا گیا۔ کل طلباء و طالبات 241 تھے جن میں خواتین کی تعداد کثیر تھی۔

(جاری ہے)

دستار بندی میں حفظ و تجوید اور فاضل عربی کے طلباء و طالبات تھیں۔ واضح رہے کہ پروگرام میں دو نابینا حافظ قرآن بھی موجود ہیں اور انہوں نے حفظ و تجوید کرنے کے بعد درس نظامی بھی مکمل کر لی۔

پروگرام میں کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی جن میں مفتی پیر سید عارف شاہ گیلانی، مفتی نذیر احمد قریشی، مفتی ظہیر جاوید قریشی، مفتی عتیق الرحمن الازہری، جامعہ سیفیہ کاکول کے ناظم علامہ نذیر القادری، علامہ نیاز رضوی، علامہ نیاز عباسی، پیر سید حامد کمال شاہ کاظمی، پیر آل نجیب پیرزادہ اور دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں خصوصی خطاب مفتی حسن رضا نے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں علم کی عظمت و ٖفضیلت کے حوالہ سے گفتگو کی اور کہا کہ علم انسان اور حیوان کے درمیان فرق واضح کرتا ہے کیونکہ علم ہی وہ عظیم نعمت ہے جس کی وجہ سے الله نے انبیاء کو مبعوث کیا، الله جسے اپنے دین کیلئے چنتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا کر دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :