بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے سیاسی اکھاڑے میں اترنے والی وہ ناقابل شکست جماعت بن کر ابھر رہی ہے،سعیداحمد ہاشمی

بدھ 25 اپریل 2018 23:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنماء سعیداحمد ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے سیاسی اکھاڑے میں اترنے والی وہ ناقابل شکست جماعت بن کر ابھر رہی ہے جس کی واضح حقیقت نام نہاد قوم پرستوں اور ذاتی مفادات کو عوام کے مفاد پر ترجیح دینے والے گروہ کو بالکل ہضم نہیں ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ے اپنے مہمان خانے میں پرانے مسلم لیگی رہنمائوں اور مختلف اضلاع کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سعیداحمد ہاشمی نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کے سیاسی آفق پر ایک ایسا خوبصورت گلاستہ تربیت دے رہی ہے جس میں نہ صرف پشتون بلکہ بلوچ ہزارہ پنجابی اور دیگر اقوام کی ناقابل تسخیر قوت موجود ہے بلکہ آنے والے دنوں میں بہت سے پشتون عمائدین اور سیاسی کارکن بھاری اکثریت سے بی اے پی کا حصہ بنیں گے اور آنے والا الیکشن نہ صرف پشتون علاقوں بلکہ پورے بلوچستان میں بی اے پی کے جھنڈے تلے ہمارا نام ہوگا اور یہ حقیقت بھی نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے عوام کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ کون کس کے کندھوں پر اسمبلی اور اقتدار میں آئے اور کسی نے کس کو بنایا اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی جاتی امراء کے تصدیقی سرٹیفکیٹ رکھنے والی پشتونوں سے ضرور محروم ہے ۔