کوئٹہ ،بلوچستان نیشنل پارٹی کا گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت

بدھ 25 اپریل 2018 23:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) بلوچستان نیشنل کے پارٹی مرکزی بیان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات کا تواتر کے ساتھ رونما ہونا پریشان کن اقدام ہے کوئٹہ کے امن و امان کو مخدوش بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہے مسیح برادری ، ہزارہ اقوام اور گزشتہ روز خود کش حملوں نے عوام کو ذہنی کوفت سے دوچار کر دیا ہے پارٹی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے کوششیں کی جائیں تاکہ انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے امن و امان کے مد میں اربوں روپے رکھنے کے باوجود آج عملا حالات تشویشناک حد تک خراب ہو چکے ہیںامن و امان کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔