کوئٹہ ، جب ملک میں لوگ انصاف کو تڑپنے لگے اورظلم وستم کادوردورہ ہو تو پھرجگہ جگہ امن اور انصاف کیلئے تحریکیں سراٹھا ئیں گی،حافظ حمداللہ

حکومت بے انصافی اورظلم ڈھارہی ہے اورعوام چیخ چیخ کر امن اور انصاف طلب کررہے ہیں ایسی صورتحال میں ملک دشمنوں کو باتیں اور شرارتیں کرنے کاضرورموقع ملے گا،امیر جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ

بدھ اپریل 23:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرحافظ حمداللہ ‘جنرل سیکرٹری حاجی سازالدین ‘ مولاناولی محمدترابی‘ حکیم مولوی حبیب اللہ‘ مفتی رحمت اللہ‘ سیدعبدالوہاب آغا اور دیگراراکین نے اخباری بیان میں کہاکہ جب ملک کے اندر عدالتوں میں لوگ انصاف کو تڑپنے لگے اورظلم وستم کادوردورہ ہو تو پھرجگہ جگہ امن اور انصاف کیلئے تحریکیں سراٹھا ئیں گی انہوں نے کہاکہ حکومت بے انصافی اورظلم ڈھارہی ہے اورعوام چیخ چیخ کر امن اور انصاف طلب کررہے ہیں ایسی صورتحال میں ملک دشمنوں کو باتیں اور شرارتیں کرنے کاضرورموقع ملے گا انہوں نے کہاکہ عدل اور انصاف کیلئے جمعیت علماء اسلام کی جدوجہد بلاآخررنگ لے آئے گی انہوں نے کہاکہ وقت کاتقاضاہے کہ حکومت ملک کوتمام ترخطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے جمعیت علماء اسلام کی پالیسی اورکردارسے اخزکریں انہوں نے کہاکہ اس وقت بھی ملک کے اندراگرکہیں امن قائم ہیں تو اس میں سب سے بڑاکرداردینی سوچ اورعلماء کرام کا ہے انہوں نے کہاکہ جمعیتہ علماء اسلام ملک کے اندراسلام کے عادلانہ نظام کی نفاذکیلئے جدوجہدکررہاہے انہوں نے کہاکہ عوام کارجحان جمعیت علماء اسلام کی جانب ہے اورہرمیدان میں جمعیت علماء اسلام عوام کی توقعات پراترے گی۔

متعلقہ عنوان :