پاکستان مصر دوطرفہ تعلقات ، تجارتی و کاروباری سرگرمیوں میں تسلسل سے اضافہ باہمی ترقی کے لئے ضروری ہے،گورنر سندھ
بدھ 25 اپریل 2018 23:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنا کر مستقبل کے چیلنجز سے مشترکہ طور پر نبرد آزما ہوا جاسکتا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کا معاشی حب کراچی بھرپور استعداد کا حامل شہر ہے جہاں محنتی ، تجربہ کار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد سرمایہ کاروں کے لئے آئیڈیل حیثیت رکھتے ہیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہاکہ ماضی میں شہر کے حالات انتہائی ابتر تھے مگر موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی امن وامان کے قیام کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد بلا امتیاز و دبائو آپریشن کاآغاز کیا جس کی بدولت امن و امان کا قیام عمل میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران کے خاتمہ کے بعد پاکستان خوشحالی کی سمت گامزن ہوچکا ہے حکومت نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے شب روز محنت کی اور ملکی تاریخ میں پہلی بار توانائی کے شعبے میںخطیر سرمایہ کاری کی جارہی ہے جس میں لائنوں کی تبدیلی سے بجلی کے ضیاع پر بہت حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ کراچی ایک بار پھر روشنیوں اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے جہاں رات گئے تک معاشی، اقتصادی، سماجی ، کاروباری ، ثقافتی ، ادبی اور کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں اور یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں مصری سرمایہ کار، تاجر ، بینکار اور دیگر معاشی سرگرمیوں سے وابستہ افراد شہر کی استعداد سے بھرپور فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ گورنر سندھ نے وفاقی حکومت اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون ، مدد اور سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ملاقات میں موجود ندیم حسین نے گورنر سندھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ گورنر سندھ کو کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لئے کاوش کرتا ہوا پایا۔ ان کے مخلصانہ اقدامات کے باعث کراچی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید فروغ حاصل ہورہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.