ضلع کونسل خیرپور کی جانب سے وین حادثہ میں جاںبحق ہونے والوں کے ورثا اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کے چیکس کی تقسیم

بدھ 25 اپریل 2018 23:36

سکھر۔25اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ضلع کونسل خیرپور کے چیئرمین شہریار وسان نے ضلعی کونسل کے اراکین سید فہد شاہ ، سید در محمد شاہ ، سید روشن شاہ اور دیگر کے ہمراہ ایک ہفتے قبل وین حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے گوٹھ خدا بخش میتلو پہنچ کر ان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور جاں بحق ہوجانے والوں کے ورثاء میں 50 ، 50 ہزار روپے اور زخمیوں کے ورثا کو 30 ، 30 ہزار روپے کے مالی امداد کے چیک تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :