ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی جانب سے میرپور ماتھیلو کے مختلف امتحانی پر اچانک چھاپے، نقل کرانے والے دو افراد گرفتار

بدھ 25 اپریل 2018 23:36

سکھر۔25اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ نے میرپور ماتھیلو کے مختلف امتحانی پر اچانک چھاپے مارکر طلبہ کو کاپی کی سہولت فراہم کرنے والے دو افراد کو گرفتار کروا کے لاک اپ کروادیاجبکہ 4 طلبہ کو کاپی کیس کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ نے انٹر کے انگریزی پیپر کے دوران صبح نو بجے ہی امتحانی مراکز گورنمینٹ ڈگری کالج میرپور ماتھیلو، گورنمینٹ ہائی اسکول میرپور ماتھیلو اور گورنمینٹ گرلس ہائی اسکول میرپور ماتھیلو پر اچانک چھاپے مارے اس دوران انہوں نے گورنمینٹ ہائی اسکول میرپور ماتھیلو سے طلبہ کو کاپی کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرنے والے دو افراد کر گرفتار کردوا کے لاک اپ کے حوالے کردیا اور ایس ایس پی کو سفارش کی کہ کاپی میں ملوث افراد پر مقدمہ درج جبکہ مقرر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ ضلع میں طلبہ و طالبات کو نقل کرنے کا موقع نہ مل سکے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز و مختیارکار ضلع بھر کے امتحانی مراکز کا جائزہ لے رہے ہیں جس کے نتیجے میں نقل پر مکمل ضابطہ کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود اگر کسی سینٹر پر نقل کی شکایات ہیں تو ضلعی انتظامیہ کو مطلع کیا جائے تاکہ ملوث کرداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو کاپی کی سہولت فراہم کرنے والے افراد پر مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ ملوث طلبہ پر کاپی کیس ہوگا۔