تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر انتظام گیارہویں بارہویں جماعت کے سالانا امتحانات جاری ہیں

بدھ اپریل 23:36

سکھر۔25اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء)تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر انتظام گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری ہیں، سالانہ امتحانات میں 84 ہزار 585 طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سکھر، نوشہروفیروز، گھوٹکی اور خیرپور اضلاع میں 110 امتحانی مراکز قائم کیئے گئے ہیں ، بورڈ انتظامیہ کی جانب سے دوران پیپر دفعہ 144 کے تحت فوٹو اسٹیٹس مشینوں کے چلانے اور غیر متعلقہ افراد کے امتحانی مراکز میں داخل پر پابندی عائد کی گئی ہے۔علاوہ ازیں جو مختلف امتحانی مراکز پر اچانک دوروں اور نقل کی روک تھام کیلئے 22 ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔