جیکب آباد پولیس اور شہباز رینجرز کی مشترکہ سنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ

بدھ 25 اپریل 2018 23:39

سکھر۔25اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ضلع جیکب آباد میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیئے جیکب آباد پولیس اور شہباز رینجرز کی جیکب آباد میں صبح کے اوقات میں مشترکہ سنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کی گئی، پولیس ترجمان کے مطابق یس ایس پی جیکب آباد کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کی ہدایات کے تحت جیکب آباد پولیس اور رینجرز نے امن امان کو یقینی بنانے کیلئے شہر بھر میں صبح کے اوقات میں مشترکہ سنیپ چیکنگ اور پیٹرولینگ کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس اور شھباز رینجرز کی جانب سے ضلع بھر کے تمام داخلی خارجی راستوں پہ پولیس سیکیورٹی سخت کی گئی اور تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کے چیکنگ کی گئی، پبلک مقامات، پارک، شاپنگ سینٹرز، ہوٹلوں ، سرائے پہ چیکنگ کی گئی ، امن امان برقرار رکھنے اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیئے شہر کے مختلف مقامات پہ چیکنگ پوائنٹس لگائے گئے، تاکہ شہر میں کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :