تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کریں تو بہتری اور ترقی یقینی امر ہے،

طلبہ اور اسکالرز کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے میں تمام توانائیاں صرف کی جا رہی ہیں ،جامعہ بلوچستان وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال

بدھ 25 اپریل 2018 23:39

کوئٹہ۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 125واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال منعقد ہوا جس میں ڈین آف فیکلٹیز، سینئر اساتذہ، کنٹرولر امتحانات ، رجسٹرار سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی اجھنڈا رکھا گیا جس میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق،ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرام، کورس ورک اور کارکردگی رپورٹ، مستقبل کے تعلیمی منصوبے سمیت دو پی ایچ ڈی اور چھ ایم فل اسکالرز کو ڈگری ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا اور مختلف فیصلے کئے گئے۔

وائس چانسلر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کریں تو بہتری اور ترقی یقینی امر ہے اور جامعہ اصولوں پر کار بند رہتے ہوئے اداروں کو ترقی سے ہمکنار کررہی ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ اور اسکالرز کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے میں تمام توانائیاں سرف کئے جارہے ہیں ۔ کیونکہ ترقی کے لئے تعلیم ہی بہتر زریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال رواں کے تمام تعلیمی، تحقیقی اور ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پالیسیاں ترتیب دیئے گئے ہیں۔ پالیس ساز اداروں کو رسز اور امتحانات کے بروقت انعقاد سمیت ترقیاتی منصوبوں اور نئے شعبہ جات کے قیام کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ معیار تعلیم کی بہتری کے لئے مثبت اقدامات کئے گئے ہیں۔ سمسٹر سسٹم کے نفاز کے بعد جامعہ میں بہتر تعلیمی تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ طلباء و طالبات کو اپنے کلاسز اور لائبریریوں سے فرصت نہیں اور ایک تعلیمی اور پرامن ماحول کو پروان چڑھایا گیا ہے اور اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے جامعہ کو ترقی و کامیابی کی جانب گامزن کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :