Live Updates

تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے محمد شہباز شریف نے عظیم عزم کے ساتھ کام کیا،کامیابی بھی حاصل کی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 25 اپریل 2018 23:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عظیم عزم کے ساتھ کام کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے کامیابی بھی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی مخلصانہ کوششوں کی وجہ سے صوبے بھر میں کوئی گھوسٹ سکول یا استاد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے سکولوں میں طالب علموں کے اندراج میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب کے سکولوں میں تعلیمی اخراجات کے لیے طالبات کو ماہانہ وظیفہ بھی ادا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سب کے باوجود معیار تعلیم کے فروغ کے لیے تعلیم کے شعبے میں مذید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات