بھارتی کرکٹرز ہرڈک پانڈیا اور دنیش کارتھک ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول چیریٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے آئی سی سی ورلڈ الیون سکواڈ میں شامل

جمعرات 26 اپریل 2018 09:30

کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) بھارتی آل رائونڈر ہرڈک پانڈیا اور وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتھک آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول چیریٹی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں آئی سی سی ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ 31 مئی کو لارڈز کے تاریخی گرائونڈ پر شیڈول ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹرز پانڈیا اور کارتھک ورلڈ الیون سکواڈ میں پاکستان کے شاہد خان آفریدی، شعیب ملک، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور تمیم اقبال اور افغانستان کے راشد خان کو جوائن کریں گے، انگلینڈ کے ایوان مورگن سکواڈ کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے، بقیہ کھلاڑیوں کو اعلان اگلے چند دنوں میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور میلبرن کرکٹ کمیٹی نے گزشتہ برس کیریبین میں سمندری طوفانوں کی وجہ سے تباہ ہونے والے اسٹیڈیمز کی تعمیر نو کے سلسلے میں فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے اس میچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔