سونم کپور نے کرینہ کپور خان کو اپنی پسندیدہ ہیروئن قرار دیدیا

جمعرات 26 اپریل 2018 10:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ کرینہ کپور خان ان کی پسندیدہ ہیروئن ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سونم کپور ان دنوں کرینہ کپور خان کے ساتھ فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کرینہ کپور خان کو اپنی پسندیدہ ہیروئن قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ میںکرینہ کپور کے ساتھ کام کر نے کا تجربہ بہت اچھا رہا اور ہم سب نے مل کر ایک اچھے ماحول میں کام کیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار ششانک گھوش ہیں۔ فلم یکم جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :