بالی وڈ میں واپسی کا کریڈٹ سیف کو جاتا ہے، کرینہ کپور خان

جمعرات 26 اپریل 2018 10:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ دو سال کے بعد بالی وڈ فلم انڈسٹری میں واپسی کا کریڈٹ ان کے شوہر سیف علی خان کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد سیف علی خان نے میری حوصلہ افزائی کی کہ میں دوبارہ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں کام شروع کروں اور اس کا پورا کریڈٹ سیف ہی کو جاتا ہے۔ کرینہ کپور ان دنوں سونم کپور ،سوارا بھاسکر، شیکھا تلسانی کے ساتھ فلم ’’ویر ے دی ویڈنگ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ فلم یکم جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :