فلم’’ویرے دی ویڈنگ‘‘کا ٹریلر جاری

جمعرات 26 اپریل 2018 10:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) بالی وڈ کی نئی فلم’’ویرے دی ویڈنگ‘‘کا ٹریلر جاری کردیاگیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم’’ویرے دی ویڈنگ‘‘کا ٹریلر جاری کردیاگیا ہے جس میں اداکارہ کرینہ کپور اور سونم کپور مرکزی کردار نبھا کررہی ہیں جبکہ سوارا بھاسکر اور اور شیکھا تلسانی چار سہیلیوں کا گروپ ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی چاروں سہیلیوں کی شادی اور خاندان کے معاملات سے متعلق ہے۔ہدایتکار ششانک گھوش کی نئی فلم’’ ویرے دی ویڈنگ‘‘جون میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ عنوان :