ابھیشیک بچن اور تاپسی پنو کی فلم ’’من مرضیاں‘‘ کی پہلی جھلک منظر عام پر

جمعرات اپریل 10:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) بالی وڈکے معروف اداکار ابھیشیک بچن اور تاپسی پنو کی فلم ’’من مرضیاں‘‘ کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’من مرضیاں‘‘ کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے جس میں ابھیشیک بچن پنجابی دولہا اور تاپسی پنو پنجابی دلہن کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔ تصویر میں ابھیشیک بچن نے سفید شیروانی اور گلابی پگڑی جبکہ تاپسی پنو نے ہلکے گلابی رنگ کا پٹیالہ سوٹ اور چوڑیاں پہن رکھی ہیں۔ فلم میں ابھیشیک بچن (سردار)، تاپسی پنو( پنجابی لڑکی) اور وکی کوشل(جٹ) کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار انوراگ کشیپ ہیں۔

متعلقہ عنوان :