پوجا ہیج کامیڈی فلم ’’ہاوس فل فور‘‘ کا حصہ بن گئیں

جمعرات اپریل 10:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ پوجا ہیج کامیڈی فلم ’’ہاوس فل فور‘‘ کا حصہ بن گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پوجا ہیج اکشے کمار اور ریتیش دیش مکھ کے ساتھ کامیڈی فلم ’’ہاوس فل فور‘‘ میں نظر آئیں گی، فلم کی عکسبندی رواں سال جولائی میں شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار، بوبی دیول اور ریتیش دیش مکھ شامل ہیں، فلم کے ہدایتکار ساجد خان ہیں۔ فلم آئندہ سال دیوالی پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :