فلم ’’دی ایکسیڈنشل پرائم منسٹر‘‘ میں من موہن سنگھ کا کردار کیرئیر کا مشکل ترین کردار ہے، انوپم کھیر

جمعرات 26 اپریل 2018 10:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ فلم ’’دی ایکسیڈنشل پرائم منسٹر‘‘ میں سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کا کردار ادا کرنا ان کے کیرئیر کا مشکل ترین کریکٹر ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انوپم کھیر نے جب ساول کیا گیا کہ کیا آپ کی فلم ’’دی ایکسیڈنشل پرائم منسٹر‘‘ کی عکسبندی مکمل ہو گئی ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ ابھی فلم کی 40فیصد عکسبندی مکمل ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ فلم میں سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کے کردار کے لئے میں نے چار ماہ تحقیق کی اور یہ میرے کیرئیر کا مشکل ترین کردار ہے۔ فلم کے ہدایتکار ویجے ہیں۔فلم 21 دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :