شام کے لیے ڈونرز کانفرنس، توقع سے کم امداد جمع ہوئی

جمعرات 26 اپریل 2018 10:50

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) 2018ء کے دوران شام کی مالی امداد کے سلسلے میں توقع سے کم امدادی وعدے سامنے آئے ۔ برسلز میں منعقدہ ڈونرز کانفرنس میں منتظمین نی6 بلین ڈالر جمع کرنے کی توقع ظاہر کی تھی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ہونے والی کانفرنس کے بعد اقوام متحدہ کے ریلیف ادارے کے سربراہ مارک لوکاک نے بتایا کہ شرکاء کی جانب سے تقریباً ساڑھے 4 بلین ڈالر کے وعدہ سامنے آئے ہیں۔ جرمن حکومت نے اس کانفرنس میں ایک بلین یورو دینے کا اعلان کیا۔ یورپی یونین کے مطابق وہ سالانہ امداد کے حجم کو برقرار رکھنے کے حق میں ہے۔ یونین کی جانب سے 560 ملین یورو کی امداد دی جاتی ہے۔ برطانیہ نے 280 ملین ڈالر دینے کا وعدہ دیا۔