ترکی میں 30 ہزار افغان مہاجرین کی آمد

جمعرات 26 اپریل 2018 10:50

استنبول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ترک حکام نے بتایا ہے کہ 30 ہزار افغان مہاجرین ترکی میں داخل ہوگئے ہیں۔ استنبول میں مہاجرین کی آمد کی تفصیلات بتائے ہوئے ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلٴْو نے کہا کہ رواں برس جنوری سے اب تک کے عرصے میں 30 ہزار افغان مہاجرین ترکی میں داخل ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سوئلٴْو کے مطابق ماہ اپریل سے اب تک 7 ہزار سے زیادہ افغان مہاجرین کو واپس اٴْن کے ملک روانہ کیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انقرہ حکومت کی افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کی پالیسی کی مذمت کی ہے۔ ایمنسٹی نے افغان مہاجرین کی جبری واپسی کے عمل کو انتہائی سفاکانہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :